کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستانی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ خواجہ جنید ورلڈ کپ رسائی رائونڈ میں ٹیم کی شرکت کے بعد قومی کھلاڑیوں کے ساتھ وطن واپس نہیں آئے ہیں وہ لندن میں اپنی بیٹی اور بہن کے پاس کچھ روز قیام کے بعد آئندہ ہفتے پاکستان آ ئیں گے جس کے بعد ٹیم کی پرفارمنس کے بارے میں اپنی رپورٹ پی ایچ ایف کو پیش کریں گے۔