• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی ایتھلیٹس کے بعد فٹبالرز پر بھی ڈوپنگ کے الزامات

برلن(جنگ نیوز ) روس میں ایتھلیٹس کے خلاف ڈوپنگ پر رپورٹ پیش کرکے کھلبلی مچانے والے رچرڈ میکلارین نے اب دعویٰ کیا ہے روسی فٹ بالرز کے سیمپلز میں بھی بڑے پیمانے پر چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ روسی کھلاڑیوں کے پازيٹو ٹیسٹ کو صاف ستھرے نمونوں سے تبدیل کر دیا گیا۔ میکلارین نے بتایا کہ واڈا نے 2018 کے ورلڈ کپ کی میزبان روس سے 155 نمونے دوبارہ ٹیسٹ کیلئے لیے گئے تھے ۔ فیفا کو بھی اس کی اطلاع دی گئی تھی۔

تازہ ترین