• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی مرحوم فہیم یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں موسیٰ لاشاری فٹبال ایف سی نے ماری پور گرین کو2-0 سے شکست دیدی۔فاتح ٹیم کی جانب سے حاجی ذاکر لاشاری اور زین العابدین نے گول کئے۔ غنی اسپورٹس فٹبال کلب ڈی ایف اے ویسٹ مواچھ گوٹھ کے زیراہتمام کھیلے جانے والے فائنل کے پہلے ہاف کے17 ویں منٹ میں موسی لاشاری کو ماری پور گرین کے خلاف فائؤل کرنے پر ریفری نے پنالٹی کک ایوارڈ کی گئی جس پر حاجی ذاکر لاشاری نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0کی سبقت دلوادی۔ فائنل کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل فٹبالر سابق کپتان قومی فٹبال ٹیم مراد بخش مکوا تھے ۔

تازہ ترین