| |
Home Page
بدھ 23 ذیقعدہ 1438ھ 16 اگست 2017ء
June 30, 2017 | 12:00 am
ایشین مارشل آرٹ گیمز ،پاکستانی دستہ منتخب کرنے کیلیے اجلاس طلب

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز میں شرکت کرنیوالے پاکستانی دستہ کو حتمی شکل دینے کیلئے فیڈریشنز کیساتھ مشاورتی اجلاس 3 جولائی کو طلب کر لیا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود کے مطابق ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز رواں سال 17ستمبر سے 27ستمبر تک اشک آباد ترکمانستان میں ہونگے ۔ گیمز میں شرکت کیلئے پی او اے نے فیڈریشنز کا مشاورتی اجلاس بلایا ہے اس سلسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حکام کیساتھ مشاورت کی جا چکی ہے اور انہیں بھی اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی دستہ ایشین انڈور گیمز کے ان ایونٹس میں شرکت کرے گا جس کی منظوری پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے جنرل کونسل نے دی ہے ۔