• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلنٹ کی کمی نہیں، حکومت سائیکلنگ پر توجہ دے،اظہر شاہ

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں سائیکلنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، حکومت اس کھیل پر توجہ دے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باعث کئی انٹر نیشنل  ایونٹس میں اپنی مدد آپ کے تحت اشرکت کی جاتی ہے، حکومت کو کرکٹ اور ہاکی کی طرح اس کھیل پر بھی توجہ دینی چاہئے، اگر حکومت مدد کرے تو ہمارے کھلاڑی بھی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ستمبر میں ناروے میں کھیلی جانے والی عالمی سائیکلنگ چمپئن شپ میں شرکت کرے گی جس کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے سلسلہ میں متعلقہ یونٹس کو ہدایت کر دی گئی ہیں کہ وہ جشن آزادی کے سلسلہ میں اپنے، اپنے علاقوں میں سائیکلنگ ریس کا انعقاد کروائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ملک میں ترقی نہیں کر سکتا اور حکومت کی جانب سے گرانٹ کافی کم ملتی ہے۔ اس گرانٹ سے بہت کم ایونٹس منعقد کئے جا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری فیڈریشن سال میں دس گیارہ قومی سطح کے سائیکلنگ ریس ایونٹس اور کوچنگ کورس کا انعقاد کرواتی ہے۔

تازہ ترین