| |
Home Page
جمعرات 03 ذیقعدہ 1438ھ 27 جولائی 2017ء
June 30, 2017 | 12:00 am
پشاور یونیورسٹی اسکواش کمپلیکس کیلئے دو کروڑ کی گرانٹ جاری

Todays Print

پشاور (نمائندہ جنگ) ڈائریکٹر اسپورٹس پشاور یونیورسٹی اور خیبر پختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین بحر کرم خان نے کہا ہے کہ پشاور یونیورسٹی میں فور گلاس والز اسکواش کمپلیکس کی تعمیر کے لئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے دو کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے منصوبے پر دو ماہ میں کام مکمل کر لیا جائے گا جس سے پشاور یونیورسٹی میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی اسکواش مقابلوں کا انعقاد کرایا جاسکے گا ۔اس موقع پر ڈی جی اسپورٹس بورڈ جنید خان نے کہا کہ اسکواش کے فروغ میں قمرزمان کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں اسکواش کے فروغ کے لئے نظامت کھیل ہر ممکن تعاون کرے گا جبکہ مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔