• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر کی تعطیلات ختم، سرکاری محکموں میں حاضری معمول سے انتہائی کم، عوام پریشان رہے

سکھر+ میر پو ر خا س (بیورو رپورٹ+نا مہ نگا ر)عیدالفطر کی تعطیلات ختم ، سرکاری محکموں میں حاضری معمول سے انتہائی کم ،عو ا م پر یشا ن ر ہے ، تفصیلا ت کے مطا بق عیدالفطر کی تعطیلات پوری ہونے کے بعد سرکاری محکموں کے دفاتر کھل گئے تاہم افسران و ملازمین کی حاضری معمول سے انتہائی کم رہی۔ حکومت کی جانب سے عیدالفطر کیلئے 26 تا 28 جون تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جو مکمل ہونے کے بعد جمعرات کو سرکاری دفاتر کھل گئے مگر دفاتر میں معمول کی سرگرمیاں شروع نہیں ہوسکی کیونکہ افسران و اہلکاروں کی زیادہ تر تعداد دفتر نہیں آئی اور دفاتر آنیوالے بعض افسران و ملازمین بھی ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیکر خوش گپیاں کرنے میں مصروف رہے۔ دوسری جانب عید کی تعطیلات پوری ہونے کے باوجود شہر کے اہم کاروباری علاقوں تجارتی سرگرمیاں بھی مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی ہے، جمعۃالمبارک کے دن سکھر کے اہم کاروباری مراکز بند ہوتے ہیں، اس وجہ سے تاجروں کی اکثریت نے 3روزہ عید کی تعطیلات کے بعد جمعرات کو بازار کھولنے سے گریز کیا ۔ میرپور خاص۔ عیدالفطرس میتاوردیگرطویل تعطیلات کے بعد میرپور خاص میں تمام سرکاری دفاتر جمعرات 29جون کو کھل گئے،تاہم پہلے روزمختلف دفاتر میں ملازمین کی حاضری کم اور کام کی رفتار قدرے سست رہی۔حکومت سندھ نے عید الفطر کے موقعہ پر پیر26 سے بدھ 28جون تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا،ہفتہ 24جون اور اتوار 25جون کو صوبائی حکومت کی پہلے ہیمعمول کی تعطیلات تھیں، جبکہ بیرون شہر رہنے والے ملازمین کی بڑی تعدادجمعرا ت سے ہی دفاتر سےغائب ہوگئ تھیاس طرح طویل چھٹیوں کے اختتام کے بعدمیرپورخاص شہر اور اندرون ضلع اور ڈویژن کے دیگر اضلاع سے لوگوںکی بڑی تعداد اپنے کام کے سلسلہ میں جب جمعرات کومیرپورخاص میں واقع مختلف سرکاری دفاتر پہنچی تو مختلف آفسوں میں عملہ اور افسران کی خاصی تعدادموجود نہیں تھی جس کے باعث انہیں شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بعض دفاتر میں ملازمین دفتری امور چھوڑ کر ایک دوسرے سے عید ملنے اور خوش گپیوں میں مصروف دکھائی دئیے۔اس موقعہ پر سائلوں اور خوش گپیوں میں مصروف ملازمین میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوتا رہا۔

تازہ ترین