• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: حکومت کی غلط پالیسیوں سے ملک دیوالیہ ہو گیا

خیرپور(بیورو رپورٹ)پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ جیلانی نے کہاہے کہ پاکستان خسارے میں چل رہا ہے حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہو گیا ہے نجکاری کی وجہ سے سرکاری ادارے تباہ ہوئے ہیں وہ سٹی گارڈن میں معززین شہر سماج سدھارک وپارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کر رہی تھیں جس کا اہتمام نیشنل پروگرام امپروومنٹ آف واٹر کورسز تنطیم کے کارکنوں نے کیا تھا ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ ایک وفاقی وزیر نے کرپشن کر کے دبئی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ ہمارے حکمرانوں نے جائیداد یں بنائی ہیں جس کا حساب کتاب دینا ہو گا انہوں نے کہاکہ کرپشن کی وجہ سے پاکستان خسارے میں چلا گیا ہے ، حکمرانوں نے سرکاری اداروں کو نجکاری میں دیکر ادارے تباہ کر دیئے ہیں عوا م آنےو الے عام انتخابات میں حکمرانوں کا احتساب کریں گے اجتماع سے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین امجد علی شاہ جیلانی رکن سندھ اسمبلی غزالہ سیال،این پی آئی ڈبلیو کے رہنماء سعید احمد بھٹو اور دیگر نے خطاب کیا ۔

تازہ ترین