| |
Home Page
منگل 05 محرم الحرام 1439ھ 26 ستمبر 2017ء
June 30, 2017 | 12:00 am
پالی جانی یوسی چیئرمین کیجانب سے صفائی مہم کا آغاز

Todays Print

نصرپور( نامہ نگار) پالی جانی یونین کونسلر چیئرمین حاجی پیر بخش سوہونے صفائی مہم کا آغاز کرکے شہریوں کو حیرت زدہ کر دیا۔ شہر میں کافی عرصہ سے کچرے کے ڈھیرلگے ہوئے تھے۔ اس سلسلے میں ریلوے اسٹیشن اور مسجد کے درمیان علاقوں میں برسوں سے کچرے  کے ڈھیر پڑے ہوئے تھے۔چیئرمین حاجی پیر بخش ساہونے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں  شہر میں صفائی کے نطام کو بہتر سے بہتر بنانا ہے کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوسی کے متعدد گائوں میں صفائی کا کام مکمل کردیا گیا ہے اور شہر کی گلیاں، نالیوں اور مسجدوں کے سامنے سے ضفائی کرادی گئی ہے۔