• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع مٹیاری میں گرمی اور حبس کی لہر سے شہریوں کی زندگی اجیرن

ہالا(نامہ نگار)ضلع مٹیاری میں حبس کے ساتھ سخت گرمی کی جاری لہر نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔مون سون بارشوں کے باوجود ہالا، نیوسعید آباد،مٹیاری،بھٹ شاہ،خیبر،اڈیرو لعٰل،ہالا اولڈ ،بھانوٹ سمیت پورے ضلع میں رمضان المبارک کے بعد عیدالفطر کے دن سےکڑتی دھوپ کے ساتھ حبس اور گرمی کا سلسلہ اذیت ناک ہوگیاہے۔ گرمی دانے،بخار،نزلہ،کھانسی،سینے،آنکھوں  اور دیگر موذی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔خواتین کی اکثریت کے ساتھ شہریوں کے گرمی سے نڈھال ہونے کے واقعات بھی بڑھ گئے ہیں۔  گرمی سے چرند وپرند بھی پریشان ہوگئے شہریوں نے گرمی سے بچاؤ کیلئے دریائے سندھ ،نہروں،تالابوں،ٹیوب ویلوں اور دیگر آبی گاہوں کا رخ کرلیاہے۔ گرمی کے باعث سڑکیں،پارک،بازار اور دیگرتفریحی،مقامات ویران ہوگئے ہیں ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھ گیا ہے جبکہ اسپتال اور میڈیکل اسٹورز کی چاندی ہوگئی ہے۔ گرمی سے متاثرہ علاقہ میں گرمی میں کمی اوربارشوں کیلئے دعائیں مانگی جانے لگیں۔

تازہ ترین