| |
Home Page
جمعہ 25 ذیقعدہ 1438ھ 18 اگست 2017ء
June 30, 2017 | 12:00 am
واپڈا کی بقایاجات وصولی مہم تیز، ایک ماہ میں 6 کروڑ روپے وصول، نادہندگان کی بجلی منقطع

Todays Print

جیکب آباد (نامہ نگار)واپڈا کی بقایاجات کی وصولی مھم تیز ۔ایک ماہ میں 6کروڑ بقایاجات کی وصولی ،بجلی چوروں سمیت سینکڑوں نادہندگان کی بجلی منقطع۔تفصیلات کے مطابق سیپکو ضلع جیکب آباد کی طرف سے ضلع بھر میں بقایاجات کی وصولی کی مھم میں ماہ رواں میں 6کروڑ روپے وصول کر لیے گئے ہیں اس سلسلے میں جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے ایکسی این جیکب آباد اعجاز احمد چنہ نے بتایا کہ ضلع جیکب آباد میں بقایاجات کی مھم تیزی سے جاری ہے بجلی چوروں سمیت متعدد نا دہندگان قصبات کی بجلی منقطع کردی گئی ہے بقایا کی ادائگی تک انکی بجلی بحال نہیں ہوگی انہوں نے بتایا کہ شہر میں جلے ہوئے ٹرانسفارمروں کی فی الفور مرمت کراکے نصب کرائے جاتے ہیں ٹرانسفارمر سخت گرمی اور بھاری لوڈ کی وجہ سے جلتے ہیں انہوں نے کہا کہ جیکب آباد ضلع میں کوئی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں اور نہ ہی ٹرپنگ کی کوئی شکایت ہے انہوں نے نادہندگان کو انتباہ کیا کہ وہ جلد از جلد بقایاجات کی ادائگی کریں۔