• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میثاق اور مفاہمت نے جمہوریت کو کمزور کردیا ، مخدوم عطا حسین

ہالا(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) رابطہ کونسل سندھ کے صدر مخدوم عطا حسین نے کہاہےکہ پاکستان میں داخلی اور خارجی بحرانوں نے عوام میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کردی ہے اقتدار پرستی کیلئے جاری جنگ سے جمہوریت کی بساط الٹ سکتی ہےضلعی سکریٹریٹ ہالا میں حاجی اختر بھنبھرو،اکرم خان ،فتح محمد ڈاہری،شاہد راجپوت،طفیل میمن کے ہمراہ کارکنوں سے خطاب اور صحافیوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے ا نہو ں نے کہاکہ پاکستانی گزشتہ70 بر س سے نازک صورتحال کا مقابلہ کر رہے ہیں جس میں کمی کے بجائے مزید اضافہ قومی المیہ بن گیاہے انہوں نے کہا کہ لوٹ کھسوٹ ،کرپشن،بدانتظامی ،نا انصافی کے نتیجےمیں دہشت گردی اور لاقانونیت کاسلسلہ ملکی استحکام کو نقصان پہنچا رہاہےمخدوم عطا حسین نے کہاکہ میثاق اور مفاہمت کے نام پر پی،پی اور نواز لیگ نے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا دونوں بڑی جماعتیں صوبوں تک محدود ہوگئی ہیں حکمران جماعتوں کی پالیسیوں کے نتیجے میں سیاسی کارکن مایوس ہیں صرف مفاد پرست باقی ہیں جس کے باعث جمہوریت بہت کمزور ہوگئی ہےسیاسی کارکن جمہوریت کے بجائے ملک میں عوام کسی بھی تبدیلی کا خیر مقدم کرینگےانہوں نے کہاکہ قومی دولت لوٹنے اور اداروں کو تباہ کرنے والوں کا کڑا احتساب ناگزیر ہے احتساب کے بغیر انتخابات صوبائیت کے فروغ کے ساتھ بڑے الیمہ کا سبب بن سکتے ہیںاختر بھنبھرو نے کہاکہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ بانی پاکستان جماعت مسلم لیگ کےدھڑے بازرہنما متحد ہوکر نظریاتی کارکنوں کو فعال کریں۔

تازہ ترین