• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھری میرواہ (نامہ نگار) پی پی سندھ کونسل اور ضلع کونسل خیرپور کے ممبر نثار احمد شر کی نماز جنازہ گاؤں امداد علی شر میں ادا کرنے کے بعد ان کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جس میں پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر منظور حسین وسان،ایم این اے نواب خان وسان،ایم پی اے پیر فضل علی شاہ جیلانی،ٹاون کمیٹی رانی پور کے چیئرمین پیر فیاض شاہ جیلانی،شر برادری کے سردار شہریار شر،چیئرمین ضلع کونسل خیرپور شہریار وسان،ایس ایس پی خیرپور غلام اظفر مہیسر،سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نثار احمد شر کراچی جارہے تھے کہ کنب نواب شاہ روڈ مہران نیشنل ہائی وے پر ان کی گاڑی الٹ جانے کے باعث وہ جاں بحق ہو گئے تھے۔ 

تازہ ترین