| |
Home Page
جمعہ 05 ربیع الاوّل 1439ھ 24 نومبر 2017ء
June 30, 2017 | 12:00 am
موٹرسائیکل لفٹرگروہ کے کارندوں سمیت 7ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران موٹرسائیکل لفٹر گینگ کے 3کارندوں سمیت 7ملزمان کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹر گروہ  کے تین کارندوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں رحمان ، دھنی بخش اور منظر حسین شامل ہیں جن کے قبضے سے ایک پستول اور تین موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے،کلری پولیس نے ملزم کامران عرف کمان کو گرفتار کر کے منشیات ،نقدی اور موبائل فونز برآمد کرلی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔سٹی کورٹ پولیس نے مفرور اور مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد افسر ، محمد رفع اور طلحہ محمد شامل ہیں ۔