| |
Home Page
اتوار 29 صفر المظفر 1439ھ 19 نومبر 2017ء
June 30, 2017 | 12:00 am
ایم کیو ایم پاکستان کے نمائندوں نے صفائی کے کاموں میں حصہ لیا

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) ڈاکٹر فاروق ستار نے تمام حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، حق پرست ڈسٹرکٹ و یوسی چیئرمینس و وائس چیئرمینس اور کونسلرز کو اپنے اپنے حلقوں اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت کی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ تمام حق پرست عوامی نمائندگان بارش کے پانی کے سبب عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں اور متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد کاروبار زندگی بحال کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، دریں اثناءایم کیو ایم (پاکستان)کے اراکین قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی ،بلدیاتی نمائندوں اور تنظیمی ذمہ داران نےبارش کے بعد نکاسی آب ،سیوریج اور بجلی کی بحالی کیلئے عوام کے درمیا ن رہ کر عملی طور پر کاموں میں حصہ لیا اور تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے شہر یوں کو موجود تکالیف و پریشانی سے آگاہ کیا،اراکین اسمبلی نے صفائی اور ڈی واٹرنگ کے کاموں میں بھی حصۃلیا  جبکہ بعض علاقوں میں اپنی مدد آ پ کے تحت کام بھی کیا گیاحق پرست ڈپٹی میئر ارشد وہرہ چیئر مین ڈی ایم سیز معید انور،ریحان ہاشمی اور نیئر رضا نے حق پرست اراکین اسمبلی کے ہمراہ پانی میں اتر کر ڈی واٹرنگ اور چوک لائنوں کو درست کرایا،بارش کے دوران بھی منتخب نمائندے بھیگنے کے باوجود علاقوں میں عوام کے ساتھ موجود رہے جبکہ کے الیکٹرک کو بار بار فون کرکے تمام نقائص دور کرنے اور بجلی کی بحالی کے سلسلے میں بھی رابطہ کیا،ایم کیو ایم (پاکستان)نے بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گہر ی تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سندھ کو یاد دلایا کہ ایم کیو ایم (پاکستان) اور اس کے منتخب نمائندے بارہا اپنے خدشات کا اظہار کرتے رہے گزشتہ آٹھ نو برسوں  کی عدم توجہی اور کوتاہیوں نے شہر کراچی کے انفرااسٹرکچر کو تباہ کردیا ہے۔