| |
Home Page
جمعہ 04 ذیقعدہ 1438ھ 28 جولائی 2017ء
June 30, 2017 | 12:00 am
خدا داد کالونی میں خاتون صحافی کی ہلاکت، قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر)خدا داد کالونی میں خاتون صحافی کی ہلاکت کو پولیس نے قتل قرار دے کر تفتیش شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق بریگیڈ تھانے کی حدود  خداداد کالونی میں فلیٹ کے اندر تنہا رہنے والی خاتون صحافی 60سالہ زیبا برنی زوجہ محمد نعیم کی ہلاکت کو پولیس نے قتل قرار دے دیا ،ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائی ظفر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ نمبر 140/17درج کرلیا گیا ہے،انہوں نےبتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد اور گلا دبا کر قتل کیے جانے کا ثبوت ملا ہے،انہوں نے بتایا کہ مقتولہ کی ملازمہ کا بیان ریکارڈ کیا ہے جس میں کہا گیا کہ گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور جب میں گھر کے اندر گئی تو لاش کمرے میں موجود تھی جس پر میں نے اہل محلہ کو اطلاع دی ۔