| |
Home Page
اتوار 03 محرم الحرام 1439ھ 24 ستمبر 2017ء
June 30, 2017 | 12:00 am
بارش، ڈاکو کی موٹر سائیکل خراب،لوٹ مار کے بعد فائرنگ کرتا ہوا پیدل فرار

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شریف آباد  میں لوٹ مار کے بعد فرار ہونے کی کوشش کے دوران ڈکیت کی موٹر سائیکل بارش میں خراب ہوگئی ،ڈکیت گرتا پڑتا ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شریف آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد الکرم اسکوائر کے قریب اسلحے کے زور پر لوٹ مار کے بعد جب ملزم فرار ہونے لگا تو بارش کے باعث اسکی موٹر سائیکل اسٹارٹ نہیں ہوسکی ،اس دوران علاقہ مکین جمع ہونے لگے اور ڈکیت پر پتھر مارنا شروع کیا جس پر ڈکیت نے لوگوں کو دور رہنے کا کہا اور اس دوران ہوائی فائرنگ کی جس سے لوگ پیچھے ہٹ گئے، کچھ دیر موٹر سائیکل کو اسٹارٹ کرنے کی کوشش کے بعد فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا، لوگوں نے موٹر سائیکل کو تحویل میں لیکر اسے پولیس کے حوالے کردیا ہے،پولیس نے واقعہ کی فوٹیج حاصل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔