| |
Home Page
جمعہ 04 ذیقعدہ 1438ھ 28 جولائی 2017ء
June 30, 2017 | 12:00 am
مجلس وحدت مسلمین سانحہ پارا چنار کے خلاف آج یوم احتجاج منائیگی

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین نے سانحہ پارا چنار کے خلاف جمعہ کے روز ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی کے مطابق بعد از نماز جمعہ ملک کے مختلف شہروں میں اجتماعات منعقد کیے جائیں گے جن میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وصوبائی رہنماؤں سمیت مختلف سیاسی ومذہبی شخصیات شریک ہوں گی،انہوں نے کہا کہ پارا چنار کے عوام کو حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے،جو شر پسند طاقتیں ملک کو تفرقہ بازی کا شکار کرنا چاہتی ہیں ان کے ہاتھ سوائے ناکامی کے اور کچھ نہیں آئے گا،پارا چنار کے عوام کے مطالبات جب تک منظور نہیں ہوتے  ہمارے احتجاج کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا،جو عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں دباؤ یا اختیارات کے ناجائز استعمال سے دبانا ممکن ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، پرامن احتجاج پر گولیاں چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔