• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب چورنگی،زیرتعمیر انڈر پاس کے قریب جمع پانی میں 2بچے ڈوب گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پنجاب چورنگی پر زیر تعمیر انڈر پاس میں دوبچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گذری تھانے کی حدود پنجاب چورنگی پر زیر تعمیر سب میرین انڈر پاس پر جمعرات کی شام دو بچے بارش کے جمع ہوئے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے،واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور دونوں بچوں کی لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیاجہاں انکی شناخت12 سالہ آفتاب ولد امجد اور12سالہ غلام مصطفیٰ ولد یاسین کے نام سے ہوئی،پولیس نے بتایا کہ گذشتہ تین ماہ سے انڈر پاس کی تعمیر کا کام جاری ہے جسکی وجہ سے سڑک کو کئی فٹ تک کھود دیا گیا ہے ،بدھ کو ہونے والی بارش کے باعث انڈر پاس کی کھدی ہوئی جگہ پر پانی جمع ہو گیا تھا،جمعرات کو پی این ٹی کالونی کے رہائشی بہت سے بچے نہانے کے لیئے مذکورہ مقام پر آئےتھے،دوسری جانب واقع کے بعد شہریوں میں بھی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

تازہ ترین