• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری ہتھیار،اقوام متحدہ کےپابندی معاہدے کے مسودہ کی تعمیل لازمی

نیویارک (خبرایجنسی)اقوام متحدہ کے جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے کے نئے مسودہ کی تعمیل لازمی ہو گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے کے دوسرے مسودے کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں مذاکرات کاروں کو پیش کر دیا گیا ، قانونی طور پر اس معاہدے کی تعمیل لازمی ہو گی۔مسودے میں کہا گیا کہ معاہدے میں شامل ہونے کے خواہش مند جوہری ہتھیاروں سے مسلح ملک جوہری ہتھیاروں کے فعال نظاموں کو جلد از جلد غیر فعال کریں گے اور اپنی ملکیت اپنے پاس یا اپنے کنٹرول میں کسی بھی جوہری ہتھیار یا جوہری دھماکہ خیز آلے کو جلد از تلف کریں گے۔ مسودے میں معاہدے میں شمولیت کا انتخاب کرنے والے ملکوں کو اپنے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا اعلان کرنے کے 60روز کے اندر اندر، ان ہتھیاروں کی تلفی کا قابل تصدیق اور ناقابل تنسیخ منصوبہ میعاد کے ساتھ پیش کرنا ہو گا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غیر جوہری ممالک کی درخواست پر اقوام متحدہ کا اجلاس بلانے کا گزشتہ سال فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین