• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا:مسلح گروپ کا اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ 7یواین اہلکار 6گھنٹے یرغمال رہنے کے بعد رہا

طرابلس(نیوزڈیسک)لیبیا میں القاعدہ کے ایک مسلح عسکری گروپ نے اقوام متحدہ کے ایک قافلے کو تیونس سے طرابلس آتے ہوئے حملے کا نشانہ بنایا اور عالمی ادارے کے7کارکنان کوکئی گھنٹے یرغمال بنانے کے بعد رہا کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ طرابلس کے قریب الزاویہ شہرکے الحرشہ کے علاقے میں کیا گیا، جنگجوؤں نے اقوام متحدہ کے 7کارکنوں کو یرغمال بنایا تاہم انہیں 4گھنٹوں کے بعد چھوڑ دیا گیا،اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ وہ یرغمال بنائے جانے والے کارکنوں سے رابطے میں ہے،وہ محفوظ ہیں اور اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین