• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارا چنار دھماکا، ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ

ٹوکیو(عرفان صدیقی،نمائندہ جنگ)پارا چنار میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے افراد کی حمایت میں ٹوکیو میںپاکستانی سفارتخانے کے سامنے زبردست مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی پاکستانی سفارتخانے آمد کے موقع پر کیا گیا ، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی،اس موقع پر مظاہرین نے بینرزاٹھارکھے تھے جن پر تحریر تھا کہ حکومت پارا چنار کے شہداء کے ساتھ  احمد پور شرقیہ کے شہداء کی طرح کا معاملہ روا رکھے ، مظاہرین نے کہا کہ احمد پور شرقیہ کے شہداء کے لیے وزیر اعظم لندن سے دورہ نامکمل کرکے واپس آگئے ، شہباز شریف بھی پہنچ گئے ، آرمی چیف اورایئر چیف بھی پہنچ گئے جبکہ پارا چنار کے شہداء کے لیے صدر ڈھائی لاکھ جبکہ زخمی افراد کے لیے پچاس ہزار کا اعلان کیا ہے جبکہ  وزیر اعظم اور نہ ہی آرمی چیف کے پاس شہداء کےلواحقین کے پاس جانے کا وقت نہیں ہے،لہٰذا حکومت فوری طور پر نوٹس لے اور پارا چنار کے شہداء کے ساتھ انصاف کا معاملہ کرے۔

تازہ ترین