• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘کاپریمیئر،اسپائیڈر مین کی شاندار انٹری

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی وڈ کا اسپائیڈر مین ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اورمارول کامکس کی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم’اسپائیڈر مین،ہوم کمنگ‘کالاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں اسپائیڈر مین کی انٹری نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ پریمیئر کی ریڈ کارپٹ تقریب میں فلم کے مرکزی کرداروں نے فوٹو گرافروں کو پوز اور انٹر ویو دئیے جبکہ مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔جان واٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام ہالینڈبحیثیت پیٹر پارکر/ اسپائیڈرمین مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہونگے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں آئرن مین کے کردار میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اپنی اداکاری کے جوہر نبھائیں گے جبکہ مائیکل کیٹن،میریسا ٹومی، ڈونلڈ گروور، مارٹن اسٹار، زینڈایااورٹونی ریولوری فلم کی دیگر کاسٹ میں نمایاں ہیں۔کیون فیج اور ایمی پاسکل کی مشترکہ پروڈیو س کردہ اس فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھوم رہی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔کولمبیا پکچرزاورمارول اسٹوڈیوزکی تیار کردہ برائی کے خلاف لڑتے اور انسانیت کی مدد کرتے سپر ہیروپر مبنی یہ ایکشن ایڈونچر فلم سونی پکچرز کے تحت7جولائی کو سینماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین