• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور کا شاہ رخ کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ کی بیگم کرینہ کپور خان نے بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال کسی بھی فلم کی شوٹنگ میں حصہ نہیں لے سکتیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں ہدایت کار آنند لال رائے کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی تاہم ہدایت کار کی پہلی پسند کرینہ کپور تھیں، آنند لال رائے نے اداکارہ سے رابطہ بھی کیا تھا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔کرینہ کپور نے فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ رخ کے ساتھ فلم کی آفر آنے سے پہلے ہی ششانک گھوش کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ سائن کرچکی تھیں لہٰذا تاریخوں میں تصادم کی وجہ سے انہوں نے شاہ رخ کی فلم میں کام سے انکار کر دیا۔ اداکارہ نے کہا کہ تیمور کی پیدائش کے بعد ان کے وزن میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا تھا اور وہ ان دنوں اپنا وزن کم کرنے میں مصروف ہیں ٗاس لیے فوراً کسی بھی فلم کی شوٹنگ میں حصہ نہیں لے سکتیں۔ ان کے انکار کے بعد ہدایت کار آنند لال رائے نے انوشکا شرما کو فلم میں کاسٹ کر لیا۔

تازہ ترین