• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ تاکیہ فلم ”بورے والی کا بروس لی “ میں جلوہ گر ہوں گی

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈاداکارہ عائشہ تاکیہ طویل عرصے کے بعد فلم”بورے والی کا بروس لی “ میں جلوہ گر ہوں گی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عائشہ تاکیہ نے بولی وڈ فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے ۔انہوں نے سلما ن خان کے ساتھ فلم ”وانٹڈ“اور ”سلام عشق“ میں جبکہ امتیاز علی کے ساتھ فلم ”سوچا نہ تھا“میں کام کیا ۔عائشہ نے2009ءمیں ایک بزنس مین کے ساتھ شادی کی اور 2013ء میں ان کے ہاں ایک بیٹے کی ولادت ہوئی ۔ عائشہ 2011ءمیں فلم ”موڈ“میں نظر آئی تھیں ۔ عائشہ کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران انہوں نے اداکاری کی کمی کو بہت محسوس کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے چار سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا ہے۔اپنی نئی فلم کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ فلم میں انہیں اپنا کردار بہت پسند ہے اور انہیں امید ہے کہ فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی کیونکہ فلم کا 70فیصد حصہ مکمل ہو چکا ہے ۔

تازہ ترین