• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی باڈی بلڈر کا4200ٹن وزنی بحری جہاز کھینچنے کاعالمی ریکارڈ قائم

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) جسم کو تندرست و توانا رکھنے کیلئے باڈی بلڈنگ تو کئی لوگ کرتے ہیں لیکن ان صاحب کا جسم تو شاید فولادی ہے جب ہی تو ایسا ہمت والا کام کر ڈالا ہے۔جی ہاں روس سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈر نے4200ٹن وزنی بحری جہاز کھینچ کرعالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ایوان سیوکن نامی باڈی بلڈر نے بحری جہاز کو مضبوط رسیوں کی مدد سے2.5میٹر تک کھینچ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ریکارڈ قائم کرنے کے بعدایوان کا کہنا تھا کہ یہ کام مشکل ضرور تھا لیکن میں نے ہار بالکل نہیں مانی اور اسے زندگی کا ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایوان کئی بھاری مشینیں کھینچ کرعالمی ریکارڈ قائم کرچکا ہے۔

تازہ ترین