• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے منفی کردار میں زیادہ پسند کیا جا رہا ہے، نیرّ اعجاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیلی ویژن اور فلموں کے نامور اداکار نیرّ اعجاز نے کہا ہے کہ خود پر کسی ایک کردار کی چھاپ لگوانا نہیں چاہتا، اس لئے فلموں میں مختلف کردار ادا کرتا ہوں۔ حالیہ ریلیز ہونے والی فلم میں ‘‘مرضی‘‘ کے روپ میں مجھے بے حد سراہا گیا۔ تیسری جنس کے کردار میں فلم بینوں نے پسند کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک ملاقات میں کیا۔ اداکارہ نیرّ اعجاز کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کا مصروف ترین ولن ہوں۔ پچھلے چند برس میں درجنوں فلموں میں منفی کردار ادا کر چکا ہوں۔ میں کراچی اور لاہور کے فنکاروں کو الگ الگ خانوں میں تقسیم کرنے کے حق میں ہوں۔ ہم سب پاکستانی فنکار ہیں اور ہمیں پاکستان کی فلم انڈسٹری کو بہت آگے لے کر جانا ہے۔

تازہ ترین