• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر پر ریلیز ہونی والی پاکستانی فلموں کا 10 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عید الفطر پر پاکستانی فلمیں سینما گھر وں میں اپنا رنگ جمانے میں کامیاب دکھائی دیں،یاسر نواز کی فلم مہرالنساء وی لب یو اورحسن وقاص رانا کی فلم یلغار عید الفطر پرفلم بینوں کے لئے سینما گھروں میں پیش کی گئی،اس موقع پر فلم بینوں کی جانب سے خاصی دلچسپی دیکھنے میں آئی،شائقین جوق در جوق سینما گھروں کی جانب بڑھے اور پاکستانی فلمیں دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے،شہر کے تقریبا تمام ہی سینما گھروںمیں رات گئے تک شوز ہائوس فل رہےفلمی زرائع سے معلوم ہوا ہےکہ عیدالفطرسے اب تک دونوں فلموں کا ملک بھر میں مجموعی طور پر10کروڑسے زائد کا بزنس ریکارڈ کیا گیا ہے،جس میں بتدریج اضافہ واقع ہورہا ہے۔سینما بزنس سے وابستہ ندیم مانڈی والا کا کہنا ہے کہ ملک میں عید پر ریلیز ہونے والی فلمیں معیاری بن رہی ہے جس کی وجہ سے انکے بزنس میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔جس طرح فلمیں شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہونگی اسی طرح ملک میں سینما بننے کے رجحان میں اضافہ ہوگا،جو فلم اور سینما انڈسٹری کے لئے نیک شگون ہے۔ عید الاضحیٰ پر تین فلمیں ریلیز ہورہی ہیں اور تینوں بڑی فلمیں ہیں امید ہےان فلموں کا بزنس اور زیادہ ہوگا۔ناقدین کا کہنا ہے کہ عید پر بھارتی فلموں کی نمائش نہ کرنے کے فیصلہ سے پاکستانی فلموں کو فائدہ ہوا ہے جو احسن اقدام ہے،بھارتی فلموں کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش پر پابندی نہیں ہونی چاہئے تاہم عید کے موقع پرپاکستانی فلموں کی نمائش کو ہی ترجیح دینا ہوگی تاکہ پاکستانی فلمی صنعت کو وسعت ملے۔

تازہ ترین