• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں بارسلونا برائیڈل فیشن ویک کا آغاز

میڈرڈ( مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کی تقریب میں بہت سے پہلوخاص اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جس میں دلہا دلہن کے ملبوسات سے لیکر انکی آرائشی لوازمات،وینیو،کارڈز،سجاوٹ سمیت کئی اہم کام شامل ہوتے ہیں۔اس تقریب کی خاصیت اور زندگی میں اسکی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دنیا بھر میں برائیڈل فیشن شوز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اسپین کے شہربارسلونا میں بھی اسی نوعیت کے دیدہ زیب برائیڈل فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں مختلف ڈیزائنرزنے اپنے برائیڈل آؤٹ فٹس نمائش کیلئے پیش کیے۔ برائیڈل فیشن ویک کے شو میں ماڈلز نے سفید و سنہرے برائیڈل گاؤنز، لانگ فراک اور نفیس جیولری کیساتھ ریمپ پر کیٹ واک کی جبکہ میک اَپ اور ہیئر اسٹالزکی دلکشی نے دیکھنے والوں کو بے اختیار داد دینے پر مجبور کردیا۔

تازہ ترین