• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ نو بے نوجمعہ آرٹس کونسل میں آج پیش کیا جائیگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ذوالقرنین حیدرکی ہدایات میں آرٹس کونسل آف پاکستان میں پیش کیاجانے والے مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ نو بے نوجمعہ 30 جون کو آرٹس کونسل آف پاکستان کے ممبران اور اہل خانہ کے لئے مفت دکھایا جائے گا،ڈرامےکے پروڈیوسر طہارت علی خان ہیں ،جبکہ فنکاروں میں شہزاد رضا، ذوالقرنین حیدر، شیبا بٹ، سلومی، عبدالہادی، شانزے ، باطن فاروقی ودیگرفنکار شامل ہیں ۔اس سلسلے میں آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ نے کہاہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان شہر میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ اپنے ممبران کے لئے حد الاامکان تفریح کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے،آرٹس کونسل ممبران کے لئے جمعہ کو اس ڈرامہ کے مفت شو کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تازہ ترین