| |
Home Page
اتوار 03 محرم الحرام 1439ھ 24 ستمبر 2017ء
June 30, 2017 | 12:00 am
میوزیکل اینی میٹڈ فلم’مائی لٹل پونی:دی مووی‘کی جھلکیاں منظر عام پر آگئیں

Todays Print

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) فینٹیسی فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہولی وڈ کی میوزیکل اینی میٹڈ فلم مائی لٹل پونی :دی مووی کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔جیسن تھیسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی پونیویل نامی ایک قصبے کے گرد گھوم رہی ہے جسے بچانے کیلئے چند دوست میدان میں اْتر جاتے ہیں۔فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں تارا اسٹرانگ،ایشلے بال،اینڈریا لبمین،شینن چین ،ایمیلے بلنٹ اور سیا فرلر سمیت دیگر شامل ہیں۔برائن گولڈنر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم لائنز گیٹ کے بینر تلے 6اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔