| |
Home Page
جمعہ 04 ذیقعدہ 1438ھ 28 جولائی 2017ء
June 30, 2017 | 12:00 am
سلو میاں شاہ رخ خان کی نئی فلم میں مختصر کردار ادا کرینگے

Todays Print

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے کنگ خان اور سلطان کے مداح تیار ہوجائیں کیونکہ یہ سپر اسٹارز نئی فلم میں ایک بار پھر سے ساتھ جلوہ گر ہوکر دھوم مچانے آرہے ہیں۔ جی ہاں،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے سلمان خان کی حال ہی میں ریلیزہونے والی فلم ’ٹیوب لائٹ‘میں جادوگر کا مختصرکردارادا کرکے دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کی تھی اوراب سلمان اپنے دوست کا قرض اتارنے کے لئے ان کی اگلی فلم میں بطور مہمان اداکار ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔شاہ رخ خان ان دنوں ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اوراب اطلاعات ہیں کہ اس فلم میں سلمان خان بھی مختصر کردار نبھائیں گے تاہم سلمان کے کردار کے حوالے سے تفصیلات منظرعام پر نہیں آسکی ہیں۔ شاہ رخ خان نے اپنی فلم میں سلمان خان کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری ہی خواہش پر سلمان کو فلم میں شامل کیا گیا اس کے علاوہ سلمان فلم میں مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔