• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری دیوی نے رنبیر کپور اور جھانوی کپور کے تعلقات کی تردید کردی

ممبئی(ایجنسیاں)ماضی کی مس ہوا ہوائی، مشہور فلم پروڈیوسر بونی کپور کی دوسری بیوی، فلمسٹار ارجن کپور کی سوتیلی ماں اور حال کی ورسٹائل اداکارہ سری دیوی نے اپنی بیٹی جھانوی کپور اور رنبیر کپور میں تعلق کے بارے میں خبروں پر بالآخر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔بھارتی میڈیا میں آج کل یہ خبر زیر بحث ہے کہ جھانوی کپور گزشتہ دنوں فلم ڈائر یکٹریس گوری شنڈے کی جانب سے دی گئی ایک پارٹی میں رنبیر کپور کا پیچھا کرتے دیکھی گئی تھیں جبکہ اس خبر کی بنیاد پر بولی وڈ میں طرح طرح کی باتیں بنائی جارہی ہیں۔مگر یوں لگتا ہے جیسے سری دیوی کے صبر کا پیمانہ آخرکار لبریز ہو گیا ہے اور اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جھانوی نے خود ان سے کہا تھا کہ وہ اس طرح کی خبروں سے بہت پریشان ہے۔ اپنی بیٹی کی پوزیشن واضح کرتے ہوئے سری دیوی کا کہنا تھا کہ اس پارٹی میں وہ بھی جھانوی کے ساتھ تھیں اور ایسا کچھ بھی نہیں ہوا جیسا خبروں میں بتایا جا رہا ہے۔سری دیوی نے ایک بار پھر اپنی بیٹی کے فلم انڈسٹری میں آنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین