• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیو گرافیکل فلم ’دی گریٹیسٹ شو مین‘کا پہلا ٹریلرجاری

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ہولی وڈ اداکار ہیو جیک مین اور زیک ایفرون کی نئی بائیو گرافیکل میوزیکل ڈرامہ فلم ’دی گریٹیسٹ شو مین‘کا پہلا ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے ۔ہدایتکارمائیکل گریسی کی اس ڈرامہ فلم کی کہانی حقیقی واقعات پر مبنی ہے جو رنگلنگ بروس اور برمن اینڈ بیلے سرکس کے بانی اور معروف بزنس مین پی ٹی برنم کی زندگی کی عکاسی کر رہی ہے جن کے سرکس کی اتنی پذیرائی ہوئی کہ بچے بڑے سب ہی ان کے دیوانے ہو گئے۔لورن مارک اورجینو ٹوپنگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہیو جیک مین نے نبھا یاہے جبکہ زیک ایفرون ، مشیل ولیئم، ربیکا فرگیوسن اورزینڈایا سمیت دیگر کئی اداکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔حقیقی واقعات کی عکاسی کرتی اس میوزیکل ڈرامہ فلم کو ٹوینٹیتھ سینچری فوکس کے تحت رواں سال 25دسمبرکو سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

تازہ ترین