| |
Home Page
بدھ 02 ذیقعدہ 1438ھ 26 جولائی 2017ء
June 30, 2017 | 12:00 am
امریکا میں بدصورت ترین کتوں کے سالانہ مقابلے کا انعقاد

Todays Print

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) مقابلہ حسن تو آپ نے بہت دیکھے ہونگے اب ذرا اس انوکھے مقابلے کو بھی دیکھ لیجئے جو بدصورت ترین کتے کے چناؤ کیلئے منعقد کیا گیا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لا تعداد افرادنے اپنے بد صورت ترین کتو ں کے ہمراہ مقابلے میں شرکت کی۔مقابلے کے دوران ججز نے مختلف زاویوں سے کتوں کی بدصورتی کا جائزہ لیا جس کے بعد دنیا کے سب سے بد صورت کتے کا انتخاب کیا گیا۔ 1970ء کی دہائی سے جاری اس انوکھے مقابلے میں2درجن سے زائدکتے شریک ہوئے جو نہ صرف عجیب و غریب جسامت کے مالک تھے بلکہ بیحد بد صورت بھی تھے۔اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مارتھا نامی کتا مقابلے کا فاتح قرار پایا جسے انعام میں 1500 ڈالرز سے نوازا گیا۔