| |
Home Page
جمعرات 29 ذوالحج 1438ھ 21 ستمبر 2017ء
June 30, 2017 | 12:00 am
بیوی کا وزن کم کرنے کیلئے چینی شوہر نے آزمایا انوکھا طریقہ

Todays Print

بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک) یوں تو دنیا میں کئی ایک شوہر ہونگے جو اپنی بیویوں کے بڑھتے ہوئے وزن کے باعث پریشانی کا شکار رہتے ہونگے لیکن اس چینی شوہر نے تو کما ل ہی کردیا۔چین سے تعلق رکھنے والے ان صاحب نے اپنی بیوی کا وزن کم کرنے کیلئے ایسا انوکھا طریقہ آزمایا جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔یہ صاحب نوٹوں کی گڈی لے کر گاڑی کی ڈگی میں بیٹھے اور گاڑی کے پیچھے پیدل بھاگنے والی اپنی اہلیہ کو قریب آنے پر ہر دفعہ ایک نوٹ دیتے رہے۔اہلیہ کا وزن کم کرنے کیلئے انوکھا طریقہ آزمانے والے ان صاحب کی ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی مقبولیت حاصل کررہی ہے۔