• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی جوہری توسیع کی کوششوں سے علاقائی سلامتی کو خطرہ ہے، ملیحہ لودھی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ا قوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جوہری توسیع کی کوششوں سے علاقائی سلامتی کوخطرہ ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل میں مباحثہ سے خطاب کے دوران کہا کہ جوہری صلاحیتوں میں اضافے کی کوششوں سے ہتھیاروں کی نئی دوڑشروع ہوگی، جو تخفیف اسلحہ کی کوششوں کیلئے دھچکا ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کچھ ایٹمی ریاستوں سے امتیازی برتاؤ تخفیف اسلحہ کی کوششوں کیلئے چیلنج ہے، نیوکلیئرسپلائرگروپ کی رکنیت کیلئے امتیاز نہ برتا جائے اورپاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی اہلیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  بھارت کی جوہری توسیع کی کوششوں سے علاقائی سلامتی کوخطرہ ہے اور غیر ریاستی عناصر کی وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں تک رسائی روکنا ہوگی جب کہ پاکستان دوسرے ممالک کی جوہری سکیورٹی کیلئے استعداد بڑھانے میں مدد کو تیارہے۔

تازہ ترین