| |
Home Page
جمعرات 29 ذوالحج 1438ھ 21 ستمبر 2017ء
June 30, 2017 | 12:00 am
سینیٹر آغا شہباز درانی کاانتقال، چیئرمین سینیٹ کا عید ملن ظہرانہ اورکرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ ملتوی

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹر آغا شہباز درانی کے اچانک انتقال کے باعث سینیٹ ملازمین کو 3جولائی 2017کو دئیے جانے والا عید ملن ظہرانہ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں6جولائی2017کو مجوزہ استقبالیہ ملتوی کر دیا، رضا ربانی گزشتہ روز مرحوم سینیٹر کے انتقال پر ان کے خاندان سے تعزیت کیلئے وزیر اعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری سینٹر میر کبیر سینیٹر سعید مندوخیل کے ہمراہ خضدار بھی گئے تھے - میاں رضا ربانی نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت میں مرحوم کی قانون سازی میں کردار اور مظلوم طبقات کیلئے آوار بلند کرنے کی تعریف کی -پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیا دعوت نامہ ارسال کیا جائیگا جس میں 10 جولائی سے شروع ہونیوالے ایوان بالا کے آئندہ اجلاس کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کو پارلیمنٹ کےدورےکی دعوت دی جائیگی۔