• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی، جزوی عمل درآمد شروع

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی حکام نے6مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی پر جزوی عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس انتظامی حکم نامے کو امریکی سپریم کورٹ پر جزوی عمل درآمد کی اجازت دی تھی،9رکنی بینچ نے کہا تھا کہ وہ اس انتظامی حکم نامے سے متعلق دلائل اکتوبر میں سنے گی، جب کہ ذیلی عدالتوں کی جانب سے اس حکم نامے پر عائد پابندی اٹھا لی جائے۔ واضح ر ہے کہ اس حکم نامے سے ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے شہری متاثر ہوں گے۔

تازہ ترین