• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارا چنار دھماکوں کیخلاف احتجاج جاری،پشاور پریس کلب کے سامنے دھرنا

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور میں پارا چنار دھماکوں کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں تنظیم المومنین پشاورکے زیراہتمام پشاور پریس کلب کے باہردھرنادیاگیاجس میں نوجوانوں کے علاوہ بچوں نے بھی شرکت کی جنہوںنے بینرزاورپلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پرانکے مطالبات کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے ۔مظاہرین کاکہناتھاکہ وزیر اعظم نوازشریف بہا ول پور تو جا سکتے ہے لیکن پارا چنار نہیں جا سکتے،دہشت گردی کے واقعات رونما ہوناپاڑہ چنارمیں معمول بن چکا ہے اُنہوں نے کہا کہ انہیں بھی پاکستان کے دیگر لوگوں کی طرح برابر کے شہری تصور کئے جائیں اور ان کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں۔اُنہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو جلد از جلد بے نقاب کرکے انہیں سخت سے سخت سزائیں دی جائے اور ساتھ میں پارا چنار کے عوام کی تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔ بعدازاں ایم پی اے عارف یوسف، سینیٹر روبینہ خالد ، ممبر صوبائی اسمبلی نگت اورکزئی اور مظفر اخونزادہ اوردیگرنے مظاہرین کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے دھرنے میں شرکت کی اوراپنی جانب سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں مرکزی حکومت فاٹااورخیبرپختونخواکے عوام کیساتھ امتیازی سلوک بندکرے اورانہیں بھی حقوق دئیے جائیں ۔

تازہ ترین