• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کامتوقع فیصلہ،پیپلزپارٹی کافوری انتخابی مہم شروع کرنے پر غور

اسلام آباد(عبدالرئوف چوہدری) پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ابتدائی الیکشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے نظر آنیوالے امکانات کے باعث مسلم لیگ کو سزا ہونے پر حکومت تبدیلی کے بجائے انتخابات کےاعلان کا امکان زیادہ  ہونے  پر پیپلز پارٹی نے سندھ پنجاب میں فوری طور پر پارٹی کی سرگرمیاں بڑھانے کا  فیصلہ کیا ہے تاکہ اگر الیکشن کا اعلان ہوتا ہے تو پہلے سے جاری الیکشن مہم میں نمایاں حصہ لے سکے۔ ذرائع نے  بتایا ہے کہ پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں   الیکشن مہم کب سے شروع کرچکی  ہیں جس پر پیپلز پارٹی نے بھی الیکشن مہم میں جانے کا فیصلہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سندھ، پنجاب ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں  تمام صوبائی اور اضلاع کی ذیلی تنظیموں سےرابطے شروع کردئیے گئے ہیں اور فوری طور پر ورکرز کنونشنز،کارنر میٹنگز اور ریلیوں وجلسوں کے شیڈول ب تیار کرنے کیلئے ہدایت بھی دی  گئی ہے تاکہ    اپنی مقبولیت میں اضافے کیلئے سیاسی  نعرے اور پارٹی منشور پر مشتمل گانے اور ترانے تیار کئے جائیں جس سے پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوسکے۔

تازہ ترین