• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت‘ اسرائیل رابطے مزید بڑھ گئے، نیتن یاہو کا دورہ نئی دہلی کا اعلان

لاہور (خالد محمود خالد)اسلام دشمنی میں پیش پیش دو ملکوں بھارت اور اسرائیل میں رابطے مزید بڑھ رہے ہیں اور دونوں ملک تیزی سے ایک دوسرے کے نزدیک آرہے ہیں۔ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی 4؍ جولائی سے تین روزہ دورے پر اسرائیل پہنچ رہے ہیں ۔ یہ بات اہم ہے کہ ابھی ان کا دورہ شروع بھی نہیں ہوا کہ اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے بھی دورہ بھارت کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارت میں اسرائیل کے سفیرڈینئل کارمون جو کہ آج جمعہ کے روزاپنی سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں، نے بھارتی دفتر خارجہ کے سیکرٹری اکنامک افیئرز امر سنہا کے ساتھ ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اس سال کے آخر میں بھارت کا دورہ کریں گے۔ اس سے قبل 1997میں اسرائیل کے صدر ایزر ویزمین ، 2003میں وزیراعظم ایرل شیرون اور 2016میں صدر ریو وین ریولین بھارت کا دورہ کر چکے ہیں لیکن دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 25سال کے دوران نریندر مودی سے پہلے بھارت کے کسی سربراہ نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا۔ اسرائیلی سفیر نے مزید کہا کہ مودی اپنے دورہ اسرائیل کے دوران فلسطین کا دورہ نہیں کریں گے۔

تازہ ترین