• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان: جعلی پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانیوں سمیت متعدد گرفتار

کراچی(نیوزڈیسک)یونانی پولیس نے جعلی پاسپورٹوں کی مدد سے مغربی یورپی ممالک جانے کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہریوں سمیت متعدد تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق جعلی پاسپورٹوں اور ترمیم شدہ سفری دستاویزات کی مدد سے یونان سے ہوائی جہازوں میں سوار ہو کر مغربی یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 18غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس میں پاکستانی بھی شامل ہیں، دیگر تارکین کا تعلق شام، مصر، افغانستان، کیمرون اور تیونس سے ہے۔

تازہ ترین