• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موصل، عراقی فورسز کا مسجد النوری پر کنٹرول، داعش کا کھیل ختم ہونے والا ہے، برطانیہ

کراچی(نیوزڈیسک) عراقی افواج نے موصل شہر کی تباہ شدہ تاریخی مسجد کا پھر سے کنٹرول سنبھال لیا ہے جہاں3سال قبل داعش کے شدت پسند گروپ کے سربراہ نے خودساختہ خلافت کا اعلان کیا تھا۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ مسجد کا مسمار کیا جانا ثابت کرتا ہے کہ ’’داعش نے باضابطہ طور پر اپنی شکست تسلیم کر لی ہے‘‘۔ دوسری جانب برطانوی وزیر دفاع سر مائیکل فیلن کا کہنا ہے کہ موصل میں عراقی فوجوں کو دولت اسلامیہ کو شکست دینے میں کامیابی مل رہی ہے،برطانوی وزیردفاع سر مائیکل فیلن نے کہا ہے کہ عراق میں 3برس قبل شدت پسند کارروائیوں کا آغاز کرنے والی تنظیم دولت اسلامیہ کا کھیل اب ختم ہونے والا ہے،ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عراقی افواج ملک میں اس شدت پسند تنظیم کے سب سے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے شہر موصل میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔مائیکل فیلن کا کہنا ہے کہ برطانوی فضائیہ نے عراقی افواج کے ساتھ موصل کو آزاد کروانے کے لیے دولت اسلامیہ کے 700 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ رقہ میں بھی اپنا تسلط کھو رہی ہے۔

تازہ ترین