• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب،یو اے ای ،مصر اور بحرین کے سفیروں کا سانحہ احمد پور شرقیہ پر اظہار افسوس

اسلام آباد( طاہر خلیل) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین کے سفیروں نے احمد پور شرقیہ سانحے پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ عرب حکومتیں اور عوام اس غم میں اہل پاکستان کے ساتھ برابر کی شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔سعودی عرب کے قائم مقام سفیر مروان بن رضوان نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر عید ملن ظہرانے کا اہتمام کیا ،تقریب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ،سفیر بحرین اور مصر کی ناظم الامور مسز رباب عبدالہادی نے شرکت کی۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ سینئر نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب کے شرکاء نے خطے کی صورتحال سمیت دیگر امور پر غیر رسمی ماحول میں تبادلہ خیال کیا۔

تازہ ترین