| |
Home Page
بدھ 03 ربیع الاوّل 1439ھ 22 نومبر 2017ء
June 30, 2017 | 12:00 am
پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج میں3.504بلین روپے کے سودے

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈمیں 3.504 بلین روپے کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 8,840 رہی۔جبکہ پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2,885 کی سطح پر بند ہوا۔پی ایم ای ایکس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سودے کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 1.371 بلین روپے تھی۔ جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 979.659 ملین روپے، ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 860.446 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 167.778 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 59.547 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 29.504 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 19.300 ملین روپے اوربرینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 16.745 ملین روپے رہی ۔