• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5سال کے دوران روئی اور ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں 3.5 ارب ڈالر کی کمی

اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ پانچ سال کے دوران روئی اور ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں 3.5 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ2016-17ء کے مطابق رواں مالی سال میں روئی اور ٹیکسٹائلز کی برآمدات9.1ارب ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ مالی سال2012-13ءکے دوران برآمدات کا حجم 12.6 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013-14ءکے دوران برآمدات کا حجم 13.3 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اس کے بعد برآمدات میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے ۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2014-15ءکے دوران برآمدات سے 13.1 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا جو مالی سال 2015-16ءکے دوران 12.1 ارب ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ رواں مالی سال روئی اور ٹیکسٹائلز کی برآمدات کا حجم 9.1 ارب ڈالر تک کم ہوگیا ہے۔ اس طرح مالی سال 2012-13ء کے مقابلہ میں جاری مالی سال 2016-17ءکے دوران روئی اور ٹیکسٹائلز کی برآمدا ت میں3.5ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین