• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3جولائی کو بینک تعطیل کے فیصلے پر کاروباری برادری کا شدید احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک کی جانب سے 3جولائی کو بینک تعطیل کے فیصلے سے ایک مرتبہ پھر بینک 3روز بند ہونگے،کاروباری برادری نے اس فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی عید کی وجہ سے بینک 6روز بند رہے ہیں، تاجروں اور صنعت کاروں نے اسٹیٹ بینک کے اس فیصلے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک اور عید کی وجہ سے پہلے ہی چیکوں کی کلیئرنس اور دیگر ٹرانزیکشن میں غیر ضروری تاخیر ہو رہی ہے اب پھر ہفتہ اتوار اور پیر کی تعطیل سے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو نگے اسٹیٹ بینک کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیےواضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےیکم جولائی کی بجائے 3جولائی 2017ء (بروز پیر)کو عوام سے لین دین کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ اس دن کو بینک تعطیل قرار دیا گیا ہے۔ لہٰذا تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے (ڈی ایف آئیز) اور مائیکروفنانس بینک (ایم ایف بیز) مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ تاہم، بینکوں/ڈی ایف آئیز/ایم ایف بیز کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔اسٹیٹ بینک کے اس فیصلے سے ایک مرتبہ پھر بینک 3روز بند ہونگے۔

تازہ ترین