• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینفل ٹاور آتشزدگی: سرمارٹن انکوائری کی قیادت کیلئے منتخب

لندن (پی اے)وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ گرینفل ٹاور آتشزدگی واقعے کی پبلک انکوائری کی قیادت کے لئے ریٹائرڈ کورٹ آف اپیل جج سرمارٹن مور۔بائیک کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ سرمارٹن نے کہا کہ وہ ’’انصاف کے لئے مقامی لوگوں کی خواہش‘‘ کو سمجھتے ہیں جب کہ تھریسامے نے کہا کہ انکوائری کے دوران کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ گرینفل رہائشی اولیوواسیون تلابی نے کہا کہ متاثرین سرمارٹن کا انتخاب نہ کئے جانے پر ناخوش تھے۔ پولیس کے مطابق 14جون کو ہونے والی تباہی میں اب تک 80افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ تاہم انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ کم از کم سال کے اختتام تک مرنے والوں کی حتمی تعداد کا علم نہیں ہوسکے گا۔ اپنے ایک بیان میں سرمارٹن نے کہا ہے کہ انکوائری میں یہ سچ تلاش کیا جائے گا کہ گرینفل ٹاور پر کیا ہوا؟ تاکہ ہم مستقبل کے لئے سبق سکیھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری سب کے لئے ہرصورت میں اوپن، شفاف اور منصفانہ ہوگی۔ اسے تیزی سے مکمل کیا جائے گا اور جلد از جلد آگ لگنے اور تیزی سے کس طرح پھیلنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے گا۔ اپنے اس اعلان کے بعد انہوں نے گرینفل ٹاور پر رہائشی افراد اور پولیس سے ملاقات کی۔ مسز مے نے ارکان پارلیمنٹ کو بتایا کہ انہیں توقع ہے کہ سر مارٹن آگ سے فور سبق سیکھنے کے لئے جلدازجلد عبوری رپورٹ پیش کرنے کے خواہشمند ہوں گے۔ سرمارٹن 20سال سے زائد کمرشل کورٹ میں جج اور کورٹ آف اپیل میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

تازہ ترین