| |
Home Page
جمعہ 25 ذیقعدہ 1438ھ 18 اگست 2017ء
June 30, 2017 | 12:00 am
مکرم علی وین کی ٹکر کے وقت زندہ تھا، انکوئسٹ میں بیان

Todays Print

لندن (پی اے)فینسبری پارک اٹیک، مکرم علی وین کی ٹکر کے وقت زندہ تھا۔ انکوئسٹ کو بتایا گیا کہ نارتھ لندن کی مسجد کے نزدیک دہشت گردی کے حملے میں ہلاک ہونے والا شخص وین کی ٹکر کے وقت زندہ تھا۔ 51سالہ مکرم کا تعلق ہیرنجنی سے تھا اور وہ مسلم ویلفیئر ہائوس میں نماز کے بعد باہر نکل رہا تھا۔ 47سالہ ڈیرین اوسبورن کو قتل اور اقدام قتل کے الزام میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ وہ مکرم کو قتل اور دوسروں کو زخمی کرنے کے الزام میں اولڈبیلی میں پیش کیا گیا۔ مکرم علی دس سال کی عمر میں بنگلہ دیش سےآیا تھا اور 6بچوں کا باپ تھا، اس کے دو گرینڈ چلڈرن بھی تھے، وہ کئی زخموں کے باعث ہلاک ہوا۔